آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا امکان

آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا امکان

  

اسلام آباد (این این آئی) آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض اور نجکاری کی مد میں قومی خزانے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر آنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے1.1ارب ڈالر قرض کی قسط ملنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کو الائیڈ بینک، ایچ بی ایل اور سکوک بانڈز کے اجراءسے مزید52 ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر3 5ارب ڈالر خزانے میں آنے سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا تواز ن بہتر ہوگا جو روپے کو مزید مستحکم کرے گا۔

مزید :

کامرس -