سیف علی خان اور الینا ڈی کروز کی فلم ”ہیپی اینڈنگ “ریلیز کردی گئی
ممبئی (این این آئی)فلم میں سیف علی خان نے ڈبل رول کیا ہے، فلم کی کہانی ایک رائٹر کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے بالی ووڈ کی نئی رومانٹک فلم ” ہیپی اینڈنگ ‘ ریلیز کر دی گئی ۔ فلم میں چھوٹے نواب سیف علی خان ڈبل رول میں نظر آرہے ہیں ۔ ایک رائٹر کی زندگی کے گرد گھومتی اس فلم میں سیف علی خان کے علاوہ الینہ ڈی کروز ، کالکی کوئچلین اور ماضی کے سپر سٹار گووندا جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔ رشتوں، دوستوں اور زندگی کے تلخ حقائق کو بیان کرتی اس فلم کوکرشنا ڈی کے نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ مسلسل کئی فلاپ فلمیں دینے کے بعد سیف علی خان کو اپنی نئی فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جس کی کامیابی کے لئے انہوں نے ”ہیپی اینڈنگ “ کی موسیقی پر بہت محنت کی ہے ۔