ایل پی جی کی قیمت حکومت خود مقرر کرے گی

ایل پی جی کی قیمت حکومت خود مقرر کرے گی

  

اسلام آباد(آئی اےن پی) وزارتِ پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بار بار اتار چڑھاو¿ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں خود مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ۔وزرات کے زرائع کے مطابق اس وقت ایل پی جی کی قیمتیں اس شعبے سے منسلک کمپنیاں مقرر کرتی ہیں، جن کی وجہ سے قیمتوں میں اکثر اتار چڑھاوہوتا رہتا ہے اور صارفین کو اس حد تک فائدہ نہیں ہوتا جتنا ہونا چاہیے اس لیے اب یہ تجویز دی گئی ہے کہ حکومت خود ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرے۔اس سلسلے میں سمری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، سمری کی منظوری کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت پٹرولیم مصنوعات کی طرح حکومت خود مقرر کرے گی۔

مزید :

کامرس -