سندھ میں دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی

سندھ میں دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ میں دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی جبکہ 20 ملوں میں بوائلر بھی گرم کرلئے گئے ہیں ۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک صرف دو شوگر ملوں مٹیاری اور سانگھڑ نے چینی بنانا شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شوگر ملیں حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ گنے کی کم سے کم قیمت 182 روپے من کے حساب سے آباد گاروں سے خرید رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں 30 شوگر ملیں ہیں جس میں سے 10 خراب ہیں جبکہ 20 شوگر ملوں میں سے زیادہ تر نے اپنے بوائلر گرم کرلئے ہیں ،امید ہے آئندہ ہفتے تک سندھ میں گنے کی کرشنگ کا سیزن اپنے عروج پر پہنچ جائیگا۔ادھر آباد گاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں تمام شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع کرنے کے انتظار میں ہیں تاکہ گنے کی کٹائی شروع کی جاسکے اور خالی ہونے والی زمین پر گندم کی بوائی ہوسکے۔

مزید :

کامرس -