شاہ رخ ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر اور سلمان سے بھی آگے

شاہ رخ ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر اور سلمان سے بھی آگے

  

ممبئی (آن لائن )کنگ خان نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کو پیچھے چھوڑ دیا ، مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ، اداکار کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔ بالی ووڈ کنگ خان سوشل میڈیا پر بھی بادشاہ بن گئے۔ مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہونے پر شاہ رخ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ رخ سے پہلے صرف امیتابھ بچن ہی اکلوتے بالی ووڈ اداکار تھے جن کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز ہیں۔ اس کے علاوہ عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پریانکا چوپڑا کے 77 لاکھ ٹوئٹرمداح ہیں۔

مزید :

کلچر -