سوڈان میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب

سوڈان میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے خرطوم ، سوڈان میں ہونے والے آٹھ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں زرعی مشینری و آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی وکان کنی، عمارتی سامان، خدمات، الیکٹریکل آلات اور صارفین کی دیگر مصنوعات جن میں تیار ملبوسات اور گھریلو آلات وغیرہ شامل ہیں۔ تیار وبرآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی اور قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کروانے کےلئے آخری تاریخ 24 نومبر 2014ءمقرر کی گئی ہے جبکہ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد آئندہ سال 21 تا 28 جنوری 2015ءکو خرطوم میں ہو گا۔

مزید :

کامرس -