پی ٹی سی ایل اور انجینئرز ٹاﺅن کے مابین معاہدے پر دستخط

پی ٹی سی ایل اور انجینئرز ٹاﺅن کے مابین معاہدے پر دستخط

  

کراچی (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ اور انجینئرز ٹاﺅن نے انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سروسز اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ معاہدے کے تحت انجینئرز ٹاﺅن کے رہائشی پی ٹی سی ایل کی وائس ٹیلیفونی ، براڈبینڈ انٹرنیٹ اور سمارٹ ٹی وی سمیت پاکستان کی تیز ترین اور انتہائی قابل اعتماد ایوو وائرلیس براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف بزنس آپریشنز آفیسر محمد نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں جدید ترین ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کےلئے انجینئرزٹاﺅن کےساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل ملکی ترقی کےلئے عالمی سطح کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی فراہمی کےلئے مسلسل کوشاں ہے۔

مزید :

کامرس -