ایف پی سی سی آئی مخصوص ہاتھوں میں اپنی افادیت کھو رہی ہے‘کاروباری طبقہ
لاہور( پ ر) ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ظہیر بھٹہ , آٹو پارٹس کے ممتاز صنعتکار اور پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فیڈریشن پاکستان چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری محدود ہاتھوں میں اپنی افادیت کھو رہی ہے ۔ صاحبان اقتدار کو دیگر ملکوں کے سیر سپاٹوں اور سرکاری ملازمتوں سے فرصت نہیں ملتی کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل میں دلچسپی لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے کے باوجود فیڈریشن کے بڑوں نے کبھی ہمار ی مشکلات دور کرنے کے لیے وقت نہیں نکالا ۔ وہ ہمیشہ کسی اور ہی دنیا میں رہتے ہیں ۔ کاروباری طبقہ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ انڈسٹریل ایریا کے صنعتکار وں کو جب بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس یا صنعتی اداروں میں سرکاری افران و اہلکاران کی مداخلت کے مسائل درپیش ہوئے میاں انجم نثار نے ہمیشہ آگے بڑھ کر صنعتکاروں کی مدد کی اور مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اس لیے بزنس لیڈرز نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے موجودہ الیکشن میں بزنسمین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کی حمایت کریں گے تاکہ فیڈریشن کو بزنس کمیونٹی کااپنا ادارہ بنایا۔ اور اس کے فواید کا دائرہ تمام ممبران تک وسیع کیا جا سکے -