ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کئے جانے کا امکان

ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کئے جانے کا امکان

  

اسلام آباد(آئی اےن پی) گیس کی قلت کے پیش نظرپنرہ دسمبر سے تیس جنوری تک ٹیکسٹائل سیکٹرکو گیس کی فراہمی معطل کیے جانے کاامکان ہے۔گیس بندش سے برآمدکنندگان کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کی قلت کے باعث حکومت کی جانب سے پندرہ دسمبر سے جنوری کے آخرتک ٹیکسٹائل سیکٹرکوگیس کی فراہمی معطل کیے جانے کاامکان ہے ،گیس کی طلب ورسد میں توازن کے لیے پنجاب کی صنعتوں کو کم ازکم دو ماہ کیلئے گیس کی سپلائی روک دی جائیگی،موسم سرما میں گیس کی طلب ورسد کے فرق پورا کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کمپنی آئندہ ماہ سے یومیہ 1.8 بلین کیوبک فٹ گیس کا اضافہ کرے گی، برآمد کنندگان کا کہنا ہے گیس بندش کے ممکنہ حکومتی اقدام سے پنجاب میں سترفیصد ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہوجائیگی۔جس سیملک کو برآمدات کی مد میں ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔

مزید :

کامرس -