گرانفروشواں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈؤن جاری

گرانفروشواں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈؤن جاری

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا گرانفرشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 10ٹرک سامان ضبط کیا گیا اور گرانفروشی پر 4دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا ہے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تفصیل کے مطا بق عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے مغلپورہ سکارنو بازار میں تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے شالیمار لنک روڈ سے تجاوزات کو ختم کرویااور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے سمن آباد موڑ سے چوبرجی چوک تک،نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے گرین ٹا ؤن،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے سرکلر روڈ اور میو ہسپتال روڈ، واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے ڈیال ہا ؤس سے خیرہ پل تک تجاوزات کا خاتمہ کروایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا، راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے فرخ آباد روڈ اور بارہ دری روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1050دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے122 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,38,600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔12افرادکے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر14افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے02 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی کرنے اور تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -