نادرا ایمپلائز یونین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

نادرا ایمپلائز یونین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(کلچرل رپورٹر) نادرا ملازمین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر فوری نوٹس لیں اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کو 7 کی بجائے 12واں سکیل دیا جائے نادرا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 12000پر عمل درآمد کروایا جائے یہ مطالبات نادرا یمپلائز یونین کے عہداروں نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیے۔نادرا ایمپلائز یونین لاہور ریجن کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں لاہور ریجن کے تمام نادرا سنٹرز سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز یونین پنجاب کے رہنما غلام مرتضی ،فیاض انجم اور نویل احمد نے کہا کہ حکومت نادرا ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے ۔تمام سنٹرز پر خواتین کوہراساں کرنے کا سلسلہ بند کروایا جائے ۔ملازمین کو فیڈرل سروس سٹرکچر دیا جائے اور APTرولز واضح کیے جائیں ۔کنٹریکٹ اور شارٹ ٹرم ملازمین کو مستقل کیا جائے ،خواتین ملازمین کو گھرکے نزدیک دفاتر میں تعینات کیا جائے اور ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے ،انتقامی کارروائیاں ،جبر ی ٹرانسفر اور برطرفی روکی جائے ۔ملازمین کے لیے ہیلتھ کارڈاور ہاﺅسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے اور تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے ،ڈرائیو راور سکیورٹی گارڈکی ڈیوٹی 8گھنٹے کی جائے اور اوور ٹائم ڈ بل دیا جائے ۔ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سسٹم انجینئر کو گریڈ 17دیا جائے احتجاجی مظاہرے میں یونین کے عہدارآصف حفیظ،سہیل احمد،عبد القیوم ،مجاہد علی ،اجمل ،شکیل ،صفدر،علی معین چوہدری ،نیاز خان اور رانا حسن نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -