چینی کمپنیوں کا پاکستان میں 45 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

چینی کمپنیوں کا پاکستان میں 45 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

  

       کراچی (این این آئی) چینی کمپنیاں آئندہ 6 سال کے دوران پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں 45 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آئندہ 6 سال کے دوران چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری 45 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگی۔ اکنامک کاریڈور کے تحت چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں رقم لگائیں گی اور انہیں چلا کر منافع بھی حاصل کرسکیں گی۔ چینی حکومت اور بینک اس سلسلے میں اپنی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرینگے۔ چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں میں 33 ارب 80 کروڑ ڈالر جبکہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں 11 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

مزید :

کامرس -