ماہ کے دوران زرعی قرضے 40 فیصد بڑھ گئے،سٹیٹ بینک

ماہ کے دوران زرعی قرضے 40 فیصد بڑھ گئے،سٹیٹ بینک

  

4                 کراچی (این این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران زرعی قرضوں میں چالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں 128.1ارب کے قرضے تقسیم کئے گئے جو 500روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کے 25.6فیصد اور گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تقسیم کئے گئے قرضوں کے 51.2ارب سے 40.4فیصد زائد ہیں۔قرضوں کے واجب الادا جزدان میں 320ارب کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 266.4ارب سے بڑھ کر اکتوبر 2014میں 299.4ارب ہو گئے۔

مزید :

کامرس -