سرکاری تصدیق کے بغیر گوشت فروخت کرنے پر پابندی
لاہور ( اسد اقبال )پنجاب حکو مت کی طرف سے قصابو ں کو دی گئی مہلت ختم ہو نے کے دو روز قبل ہی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹا ک کی ٹیمو ں نے قصا بو ں کی گر فتاریو ں اور جر مانو ں کا سلسلہ دو بارہ شروع کر دیا ہے جبکہ دوسر ی جانب حکو مت کی طرف سے قائم کر دہ پرائیو یٹ کمپنی پیمپکو کی اجازت کے بغیر نجی طور پر بغیر مہر کے گو شت کی فروخت پر بھی پا بندی عائد کر دی گئی ہے اور شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کر کے گو شت کی ناجائز فروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے جس پر قصاب برادری نے بھرپور مذمت کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیمپکو میں ذبح کیے جانے والے جانور لاغر اور کمزور ہو تے ہیں قصاب یو نین نے مزید کہا کہ میڈیا اور عوام الناس کو پیمپکو میں جانے کی اجازت دی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق کر یک ڈاﺅ ن کے خلاف قصابو نے شد ید احتجا ج کر تے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنابھی دیاتھا جس پر پنجاب حکو مت نے حرکت میں آتے ہوئے پنجاب حکو مت کے مشیر ارشد جٹ کو ٹاسک دیا جنھو ں نے مذاکرات کر تے ہوئے دھر نا ختم کر واتے ہوئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگی جس پر قصاب یو نین نے اپنا احتجا ج ختم کیا تاہم ایک ہفتہ پورا ہونے سے قبل ہی ضلعی حکو مت اور محکمہ لائیو سٹا ک انتظا میہ نے ایک بار پھر کر یک ڈاﺅ ن شروع کر دیا اور اس حوالے سے گزشتہ روز درجنو ں قصابو ں کے خلا ف قانو نی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔دو سری جانب ضلعی حکو مت نے پیمپکو کی مہر کے بغیر گو شت فروخت کر نے والو ں پر دفعہ 144نافذ کر دی ہے جسکی شہر کی قصاب برادری نے بھر پو مذمت کی ہے ۔ اور اس پر قصاب یو نین نے ٹاﺅ ن کی سطح پر ہنگامی اجلا س بلا لیے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ قصاب یو نین نے ضلعی حکو مت کے خلا ف راست قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلا ن باہمی مشاورت سے مرکزی سطح پر رہنما کر یں گے ” پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے قصاب برادری ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر ملک افتخار وسیم نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پیمپکو کو کامیاب کروانے کے لیے شہر کے قصابو ں کا معاشی قتل عام شروع کر دیا ہے جس کو آہنی ہاتھو ں سے نمٹنے کے لیے اجلا س بلا لیا گیا ہے انھو ں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث لاہورکے ہزاروں قصاب پیمپکو کی بھینٹ چڑ ھ چکے ہیںجن کے اہل خانہ کا مستقبل تاریک اور کاروبار نہ ہو نے سے فاقہ کشی کی نو بت آن پہنچی ہے ۔ملک افتخار وسیم نے الزام عائد کیا ہے کہ پیمپکو میں سلا ٹر کیا جانے والا گو شت انسانی صحت کے لیے مضر ہے ۔
