پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر جشن کا سماں ہو گا،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر جشن کا سماں ہو گا،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے زبردست تیاریاں جاری ہیں یوم تاسیس کے موقع پر لاہور کے سارے چوراہوں، عوامی مقامات اور اہم شاہراہوں کو پارٹی کے جھنڈوں ، فلیکسز، بینرز کے ساتھ سجا دیا جائے گا یوم تاسیس کے موقع پر لاہور کے کونے کونے میں ایک جشن کا سماع ہو گا اور بلاول ہاؤس کی طرف جانے والی شاہراہوں کوچیئرمین ‘شریک چیئرمین اور قائدین کی قد آور تصاویروں کے ساتھ بھر دیا جائے گا ۔ ثمینہ خالد گھر کی نے 30نومبر پارٹی کی تاسیس کا دن ہے اس لئے اس دن کو ہر حوالے سے یادگار بنایا جائے گا اورسارا لاہور بشمول پورا پاکستان پیپلز پارٹی کا نظر آئے گا بلاول ہاؤس کے باہر پیپلز پارٹی کے استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے عوامی جماعت صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہے جو ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے باقی سب جماعتیں غریب کا نام لیکر سیاست تو کرتی ہیں لیکن ان کے لئے عملی طور پر کچھ کرنے سے کتراتی ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -