دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ناگزیر ہے،محمد جمیل

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ناگزیر ہے،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں اگر 11مئی کے عام انتخابات میں ہونیوالی تاریخ ساز دھاندلی کی شفاف تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن قائم نہ کیا گیا تو اسکے خوفناک نتائج برآمد ہونگے ۔


جس سے ملکی یکجہتی کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا 2013 کے عام انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی پرڈاکہ ڈالا گیاسپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس یہ نادر موقع ہے کہ وہ ناانصافیوں کے ازالہ کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرے اور عمران خان کے الزامات کا ازخود نوٹس لیکر قوم کو تشویشناک صورتحال سے نجات دلائے ، انہوں نے کہا شریف برادران چھانگا مانگا سیاست کے ماسٹر ہیں ان سے اقتدار چھڑوانا کوئی آسان بات نہیں ، دھاندلی زدہ کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑوانے کیلئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑیگا، عوام مہنگائی،بے روزگاری،بجلی کی لوڈ شیڈنگ،کرپشن اور لاقانونیت جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں مگر حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال شروع کررکھا ہے ۔