خرم روحیل نے کینال بینک میں سوئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا

خرم روحیل نے کینال بینک میں سوئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا

  

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگی رہنماو نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کرکے مخالفین کی سوچوں کو غلط ثابت کر دیا اور انرجی بحران پر جلد قابو پانے کے لئے جرمنی جیسے ترقی یافتہ ملک نے واضح امداد کا اعلان کرکے نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے یہی معاہدے اور ساتھ دینے کے اعلانات ملک کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی نے مہنگائی میں بھی کمی کی ہے ۔ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کرکے عام عادمی کو ریلیف دیا ہے جبکہ جلد سیلز ٹیکس اور دوسرے کاروباری اور عام معاملات پر بھی عام آدمی اور عام تاجر کو ریلیف ملے گا یہی خوشحالی ہو تی ہے جس کے راستے پر میاں برادران دن رات کی محنت سے قوم کو لانا چاہتے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز خرم بلاک کینال بینک میں سوئی گیس پائپ لائن کے افتتاح موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -