عمران خان اور پرویز الٰہی اپنی ناکامی تسلیم کر لیں،رانا بابر حسین

عمران خان اور پرویز الٰہی اپنی ناکامی تسلیم کر لیں،رانا بابر حسین

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان نہ جانے کس دنیا میں رہتے ہیں وہ دھرنے کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کااعلان کررہے ہیں جبکہ وہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں جس طرح تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں جلسہ ناکام ہوا اسی طرح بہاول پور میں مسلم لیگ( ق) بھی ناکام ہوگئی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پرویز الہی نے عمران خان کے موقف کی تائید کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی جمہوریت نہیں چاہتے عمران خان اور پرویزالٰہی کی جمہوریت کے خلاف نظریات میں یکسانیت ان کی آمرانہ سوچ کی مظہر ہے پرویز الہی اپنے دور میں تو کچھ کرنہیں کرسکے اور اب پنجاب کو خوشحال بنانے کا اعلان کررہے ہیں یہ حال عمران خان کا ہے تووہ خیبر پختون خواہ میں تو کچھ کرنہیں سکے اور اب دوسرے صوبوں کے عوام کو سبز باغ دیکھا رہے ہیں عمران خان اور پرویز الہی اپنی ناکامیاں تسلیم کرلیں کیوں دونوں ہی جمہوری حکومت کے خاتمہ میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -