سیلاب متاثرین کی امداد کا دوسرا مرحلہ چند روز میں مکمل کرلیاجائے گا، شاویز خان

سیلاب متاثرین کی امداد کا دوسرا مرحلہ چند روز میں مکمل کرلیاجائے گا، شاویز ...

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ اب تک پونے 3 لا کھ سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں 10ارب روپے کی مالی امداد ادا کی جا چکی ہے پنجاب حکومت نے 16ارب روپے کے تاریخی پیکیج کے ذریعے متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کومہینوں کی بجائے دنوں میں یقینی بنایاہے۔

۔پنجاب حکومت نے انتہائی قلیل مد ت میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد فراہم کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے اور سیلاب متاثرین میں مالی امداد کی تقسیم کے نظام کو عالمی ادار وں نے بھی فول پروف اور انتہائی شفاف قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی خورد برد امانت میں خیانت ہوگی سیلاب متاثرین کی مالی امداد کی تقسیم میں کسی قسم کی نا انصافی یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں ، حقداروں کو ان کا حق پہنچارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -