مخالفین میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قاضی احمد سعید

مخالفین میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قاضی احمد سعید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ میرے خلاف اخبارات کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں مخالفین میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں عرصہ بیس سال سے ٹیکس گزار ہوں ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں مالی سال 2013-14 میں 56 ہزار روپے انکم ٹیکس کی مد ادا کیا جس کا ریکارڈسی بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہے میرے تمام اثاثہ جات ڈکلیرڈ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں عوام کی خدمت کرنا اپنا ایمان سمجھتا ہوں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا کا دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -