خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلافآگاہی سیمینار

خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلافآگاہی سیمینار

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے شعبہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف قانون کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر (کوآرڈینیشن) صاحبزادی وسیمہ عمرنے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔

سیمینار میں ای ڈی او (سی ڈی)، چوہدری اشتیاق احمد، ڈی او ( سوشل ویلفیئر) فیض نعیم وڑائچ، ڈی ڈی او (سوشل ویلفیئر) ثناء نعیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سیمینار میں شرکاء کو خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون کے نفاذ سے متعلق آگاہی دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -