سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کی نگرانی ڈی سی اوزکرینگے
لاہور (پ ر)کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور عمارتوں کے لیے ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز خود کریں گے انہوں نے اس حوالے سے تمام اسکیموں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بحالی و مرمت کی اسکیموں کو جلد مکمل کرکے رپو رٹ دی جائے کمشنر لاہور نے ضلع قصورکی سیوریج اسکیموں میں آکسیڈیشن تالاب کو ہر اسکیم میں شامل نہ کرنے پر ان ترقیاتی اسکیموں کو مزید جائزہ کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہاتوں اور قصبوں کے سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کے بغیر کھالوں اور نہروں میں نہیں ڈالا جا سکتا انہوں نے کمیٹی میں ضلع شیخوپورہ کی اسکیموں کی منظوری دی
-کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ڈی سی او شیخوپورہ راشد کمال، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان، ڈی سی او قصور عدنان ارشد، اے ڈی سی لاہور عرفان میمن اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی-
۔