ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے حق میں مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے حق میں مظاہرہ

  

لا ہو ر ( پ ر) و ر لڈ پا سبا ن ختم نبو ت کے اراکین نے 73کے آ ئین کی د فعہ 295/Cتحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ کے حق میں ہا ئی کو ر ٹ کے باہر جی پی او چوک میں ایک بھر پور مظاہرہ کیا اور آئین کی اسلامی شقوں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ”تحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ 295/Cکا دفاع ہمارا ایمان “ درج تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان ،ڈاکٹر شاہد نصیر، جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ ، علامہ عبد النعیم نعمانی، ڈاکٹر سید نور المصطفیٰ قادری ،مولانا عمر حیات، محمد شفیق قادری حافظ حسین احمد اعوان ، قاری محمد حنیف حقانی اور مولانا محمد اسلم ندیم نے تحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ کیخلاف مہم جوئی پر شدید احتجاج کیا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ وطن عزیز میں توہین رسالت کے بڑھتے ہوئے واقعات یہودی و قادیانی کارستانی ہیں جو اس طرح کی ناپاک سازشوں سے ملکی امن و سلامتی سے کھیلنا چاہتے ہیں غیور مسلمان توہین آمیز واقعات اور ناموسِ رسالت ایکٹ کی مخالفت کو قطعاً برداشت نہیں کرینگے اور یہودی و قادیانی لابی کی اسلام و پاکستان دشمن سرگرمیوں کا منہ توڑ جواب دینگے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -