پاکستان اور روس کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے،راغب نعیمی

پاکستان اور روس کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے،راغب ...

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت بن سکتا ہے معاہدے کے مطابق روس پاکستان کو ایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کریگا ۔

۔

۔

۔

۔

جو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں گا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کیلئے روس کے اقدامات قابل تحسین ہیں پاکستانی فوج اس وقت ”ضرب عضب“ ،خیبر”ون“ جیسے آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے دہشتگردوں اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ بھی خوش آئندہے جہاں انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، اس کے علاوہ انہوں نے آپریشن میں حائل رکاوٹ بھارت کو ٹھہرایاڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے دوران ہی روسی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان اور پاک روس دفاعی تعاون کے معاہدے سے باہمی علاقائی تعاون کو ترجیح اوّل بنانے کا پیغام ایک مثبت پیش رفت قرار دی جاسکتی ہے جس کے مستقبل میں دوررس اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -