جہاں کمزوروں کو انصافنہ ملے وہاں عذاب اور سیلاب آتے ہیں،سرفراز نیازی

جہاں کمزوروں کو انصافنہ ملے وہاں عذاب اور سیلاب آتے ہیں،سرفراز نیازی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا کہ جہاں کمزورکوانصاف نہیں ملتا وہاں طرح طرح کے عذاب اورسیلاب آتے ہیںپاکستا ن میں رائج نظام انتقام اورنحوست کی علامت ہے،عوام اس سے نجات کیلئے عمران خان کابھرپورساتھ دے رہے ہیں ہماری تحریک جمہوریت نہیں بادشاہت اورموروثی سیاست کیخلاف ہے ۔لاڑکانہ میں کپتان عمران خان کوہماری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی اورکامیابی ملی اب کوئی سرمایہ دارسیاست اورجمہوریت کی آڑ میں باضمیر عوام کواپناغلام نہیں بناسکتاعوام کامزاج بدل گیا لہٰذاءملک میں تبدیلی ضرورآئے گی اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اورآصف زرداری دونوں ایک ہی کھوٹے سکے کے دورخ ہیں اور یہ ایک دوسرے کونہیں بچاسکتے ''سٹیٹس کو''کے حامیوں کا گٹھ جوڑ کپتان عمران خان کو نیاپاکستان بنانے اورنظام تبدیل کرنے سے نہیں روک سکتا برائیوں کے ادغام اورانضمام سے حق کاراستہ آسا ن ہوجاتا ہے ۔

میاں نوازشریف اورآصف زرداری کے درمیان خفیہ ڈیل سے عمران خان کاکام آسان ہوگیا ،اب وہ ایک ہی گیندسے دونوں کی کلیاں اڑادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتھک کپتان عمران خان بلے سے موورثی سیاست کاطلسم توڑ تے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں،لاہورسے ابھرنے والی تحریک انصاف نے لاڑکانہ میں بھی کامیابی کاجھنڈا گاڑدیا ہے۔لاہوراورلاڑکانہ پرپاکستان تحریک انصاف کاپرچم لہرانے کے بعد عمران خان کی کامیابی کے امکانات مزید روش ہوگئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -