حکومت سیاسی انتقام کی بجائے عوام کی فلاح پر توجہ دے،آمنہ الفت

حکومت سیاسی انتقام کی بجائے عوام کی فلاح پر توجہ دے،آمنہ الفت

  

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ہاﺅس میں پارٹی ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کی صدر آمنہ الفت نے کہا کہ حکومت غریب عوام کا استحصال بند کرے اور عوام کو مزید بیوقوف مت بنائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ایک طرف دکھاوے کے لیے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو دوسری طرف بنیادی سہولیات زندگی کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا جاتاہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے

 ہسپتال میں مناسب سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مررہے ہیں اور غربت سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ خدارا سیاستی حریفوں سے ذاتی انتقام لینے کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے اور روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -