لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کچرے اور شاپر بیگ کے خلافآگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کچرے اور شاپر بیگ کے خلافآگاہی مہم

  

لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور دی انوائرنمنٹ پروٹیکشن فاؤنڈیشن (ٹی ای پی ایف) کے اشتراک سے شہریوں میں صاف ستھر ے ماحول کے قیام کے لیے شعور بیدار کرنے کے غرض سے \"کچرے اور شاپر بیگز کے خلاف جنگ\" کے عنوان سے گلشن اقبال پارک میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیامہم کی قیادت عدیل ہاشمی ٹی وی آرٹسٹ،زار اسلم سربراہ ٹی ای پی ایف اور جمیل خاور سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ نے کی مہم میں لاہور گرامر سکول، سینٹ اینتھونی سکول،ایس او ایس چلڈرن ویلج،سینٹ جوزف سکول اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے متعدد سکولوں کے 500 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا جبکہ مہم میں ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی متعدد تنظیموں کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی شرکا نے بچوں کے ہمراہ گلشن اقبال پارک میں جھاڑو دیا اور پارک کی حدود میں موجود کچرا اور شاپر بیگز اٹھائے شرکاء نے صاف ستھرے پاکستان کے لیے ہر شہری کے ذمہ دارانہ کردار کی ضرورت و اہمیت پر لوگوں کو بریف و متحرک کیا اور آگاہی واک کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ نے آگاہی کیمپ لگایا اور پمفلٹس تقسیم کئے جبکہ ترک کمپنی اوزپاک کی طرف سے عملہ و مشینری تعینات کر کے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ مہم میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت کی عوام صفائی و صحت کے لیے متحرک ہو سکتی ہے تو ہم بھی کسی سے کم نہیں ہم بھی صاف ستھرے پاکستان کے لیے عزم و ہمت سے صف بندی اور عملی مظاہرے کے لیے تیار ہیں کیونکہ گندگی اٹھانے میں نہیں بلکہ گندگی پھیلانے پر شرمندگی کا احساس ہونا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -