حکومت خواتین کی خوشحالی کیلئے بیوٹیشن کورس کو نصاب کا حصہ بنائے،مریم گل

حکومت خواتین کی خوشحالی کیلئے بیوٹیشن کورس کو نصاب کا حصہ بنائے،مریم گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹربیوٹیشن مریم گل نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے بیوٹیشن کے کورس کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے تاکہ بیوٹیشن کے کورس کے ذریعے معاشرے میں ہنر مند خواتین کا اضافہ ممکن ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ خواتین بیوٹیشن کورس کے ذریعے ایک باعزت روز گار حاصل کرکے خود کفیل اورمعاشی طور پر مضبوط بن سکتی ہیں۔
۔میسو گرومنگ سسٹم ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد مستحق اور غریب لڑکیوں کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ دلہن میک اپ شادی کے موقع پر ایک لازمی جز بن چکاہے جس کے اخراجات پورے کرنا غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لئے ممکن نہیں ہو تا ہے لہذا میسو گرومنگ سسٹم غریب لڑکیوں کی شادی کے موقع پرمفت برائیڈل میک اپ کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔