ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے پودے کو خون سے سیراب کیا،عدنان ہنجرائ

ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے پودے کو خون سے سیراب کیا،عدنان ہنجرائ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ ایند ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا ءنے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی بقاءسالمیت اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور بالادستی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ایک جابر فوجی آمر کے سامنے جمہوریت کا کلمہ حق بلند کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے پودے کو اپنے خون سے سیراب کیا مگر ڈکٹیٹر کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا اور نہ ہی اپنی زندگی کی بھیک مانگی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی آج کل کے سیاست دانوں کے لیے کسی اکیڈمی سے کم نہیں۔
 ان کی جمہوری تعلیمات پر عمل کیا جائے تو پاکستان مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر سکتا ہے ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کے تمام افراد اور ان کے جمہوری پیر و کاروںنے اپنی جان کی پروا کیے بغیر جمہوریت کے مشن کو جاری رکھا آج بھی کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اُدھوے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
 بلاول پنجاب کاسیاسی دورہ کریں گے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ساخ بحال کر یں گے وہ متحرک کارکنوں کو آگے لائیں گے تاکہ پارٹی فعال اور کارکن متحرک ہوں لہذا ان کے دورہ پنجاب کے دوران پنجاب حکومت ان کی سیکورٹی کے فول پروف انتظام کریں شہید بھٹو کا لگایا ہوا جمہوریت کا پودا آج بلاول کی صورت میں تناور درخت بن چکا ہے۔ بلاول پاکستان کا مستقبل اور جمہوریت کے سر کا سہرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔