قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،مولانا عزیز الرحمن

قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،مولانا عزیز الرحمن

  

لاہور (پ ر)عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے حضوراقدس ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد تیس ایسے کذاب ودجال نبوت کا دعوی ٰ کریں گے ،تم نے ان کے اس دعوی ٰ پر کوئی توجہ نہیں کرنی ،میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گااس عقیدے کا انکار دراصل دین اسلام کا انکار ہے اس عقیدے کے لیے بارہ سو صحابہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا عمرحیات ،مولانا عبدالنعیم نے شادی پورہ بند روڈ پر ختم نبوت کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،قادےانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کاانکار کیا اور اپنے جھوٹے گروہ کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں گے اور امتناع قادےانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے مشن اور قادےانیت کا تعاقب ہر صورت جاری وساری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ قادےانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لئے اپنے مذموم حربے،اپنے بیرونی آقاو¿ں کے کہنے اور اس کے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقع اپنے ہاتھ خالی نہیں جانے دیتے۔

قادےانیوں کی چالبازیوں اور انکے مکروفریب سے بچنایہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔                                       جاری کردہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -