پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،افنان صادق بٹ

پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،افنان صادق بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،دھرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے،آصف زردار ی اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کو حقوق دلانے کی جدوجہد کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل افنان صادق بٹ نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے ناکام ہو چکے ہیں۔
 پیپلز پارٹی جمہوریت بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی غریبوں کو حقوق دیے گئے ،بے سہار ا اور نادار افراد کی مالی امداد کے منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے اتحادی جماعتوں کی مشاورت پر بھی عمل کیا گیا اور پورے ملک میں خوشحالی کے لئے اقدامات کئے گئے افنان صادق بٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہو ئی ہے اور بہت جلد ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آکر عوام کو حقوق دیے جائیں گے