ہیومن رائٹس موومنٹ کے ملتان اور ٹیکسلا کے عہدیداروں کا تقرر
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان کی مشاورت سے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے سردار منیراختر اور ملک نیازحسین سنڈھل کوان کی سیاسی وسماجی جدوجہد اورانسانی حقوق کی بازیابی کیلئے گرانقدر خدمات کی روشنی میںہیومن رائٹس موومنٹ ٹیکسلا اورملتان کاڈسٹرکٹ صدرنامزد کیا ہے۔ سردار منیراختر اور ملک نیازحسین سنڈھل نے اپنی نامزدگی پر ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران کے ساتھ اظہار یکجہتی اوراغراض ومقاصد پراظہاراعتماد کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ ہم ہیومن رائٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے اپنے ہم وطنوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ایک مہذب معاشرے کی تشکیل اورتکمیل کیلئے جہاں شہریوں کیلئے ان کے بنیادی حقوق سے آگہی ضروری ہے وہاں انہیں اپنے فرائض کی بجاآوری بھی کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی یقینی حفاظت،انہیں مساوی تعلیم ،صحت سمیت دوسری بنیادی ضروریات اورانہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے بغیرکوئی معاشرہ اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتا ۔
