فیڈریشن آ ف چیمبر آفکامرس کے الیکشن میں بزنس مین پینل کا ساتھ دیں گے،ظہیر بھٹہ

فیڈریشن آ ف چیمبر آفکامرس کے الیکشن میں بزنس مین پینل کا ساتھ دیں گے،ظہیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ظہیر بھٹہ اور پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری چند محدود ہاتھوں میںآنے کے بعد اپنی افادیت کھو رہی ہے صاحبان اقتدار کو دیگر ملکوں کے سیر سپاٹوں اور سرکاری ملازمتوں سے فرصت نہیں ملتی کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل میں دلچسپی لے سکیں انہوں نے کہاکہ لاہور میں ہونے کے باوجود فیڈریشن کے بڑوں نے کبھی ہمار ی مشکلات دور کرنے کے لیے وقت نہیں نکالا۔
کاروباری طبقہ کے رہنماﺅںکا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ایریا کے صنعتکار وں کو جب بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، گیس یا صنعتی اداروں میں سرکاری افران و اہلکاران کی مداخلت کے مسائل درپیش ہوئے میاں انجم نثار نے ہمیشہ آگے بڑھ کر صنعتکاروں کی مدد کی اور مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس لیے فیڈریشن کے موجودہ الیکشن میں بزنسمین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کی حمایت کریں گے ۔