حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ، سعدیہ سہیل

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ، سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ہے مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے لاڑکانہ کے کامیاب جلسے کے بعد پارٹی آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت میں قیادت کا فقدان ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بین الاقوامی سطح پر ملک کا تشخص بحال کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں سے استعفوں کا مطالبہ کر رہی ہے حکمرانوں کے استعفے ہی عوام کے لئے بہتر ثابت ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -