حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ، رانا محمد عباد خان

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ، رانا محمد عباد خان

  

چھانگامانگا (رانا محمد یوسف سے) تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بناچکی ہے عوام اب تبدیلی اور نئے پاکستان کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تبدیلی کی اس لہر کو روکنا اب روایتی سائنسدانوں کے بھی بس میں نہیں رہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلع قصور تحریک انصاف کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم رانا محمد عباد خاں نے پاکستان سے کیاانہوں نے کہ اب حکمرانوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی عوامی مفاد کی بات کرنا پڑتی ہے ملک میں حالیہ تیل پٹرول کی قیمتوں میں کمی صرف تحریک انصاف کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہورہا ہے رانا محمد عباد خاں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق اور کرپٹ نظام کے خلاف جاگ اٹھے ہیں حکمرانوں نے پاکستان کو مستقل غرب مہنگائی اور جہالت کا گھر بنا رکھا ہے غربت کے باعث لوگو خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں رانا عبادخاں نے کہاہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے اگر حکومت ہوش کے خان لے تو عوام کا امتحان نہ لے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا30نومبر کو ہونے والا جلسہ حکومت کو ہلا کر رکھ دے گا۔

30نومبر کو اپنے علاقہ سے بہت بڑا قافلہ لے کر نکلوں گا جبکہ تحریک انصاف نے جلسہ کو فقید المثال بنانے کی تیاریاں کرلی ہیں پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے جب تک ظالم حکمران برسر اقتدار رہیں گے غریب کا درد نہیں رکے گا جبکہ عمران خان لوگوں میں محبت بانٹتے ہوئے ہر دل عزیز شخصیت بن چکے ہیں عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -