گر وی رقم کے تنا زع پر قتل ہو نے وا لے شخص کی نعش ور ثا کے حوا لے

گر وی رقم کے تنا زع پر قتل ہو نے وا لے شخص کی نعش ور ثا کے حوا لے
 گر وی رقم کے تنا زع پر قتل ہو نے وا لے شخص کی نعش ور ثا کے حوا لے

  

 لاہور(کرائم سیل ) ہڈیارہ کے علاقہ میں گر وی مکا ن کے تنا زع پر قتل ہو نے وا لے شخص کی نعش پو لیس نے پوسٹ ما ر ٹم کے بعد ور ثا کے حوا لے کردی ،پو لیس نے مقد مہ در ج کر کے تفتیش کا آغازکر د یا ہے، تا حا ل کسی ملزم کی گرفتا ر ی عمل میں نہ لا ئی جا سکی ۔تفصیلا ت کے مطا بق ہڈیارہ کے علاقہ منہالہ پنڈ میں شفیق عرف باؤ نے کرامت سے گروی مکان لیا تھا۔ کچھ عرصہ سے دونوں میں گروی رکھی گئی رقم کی واپسی کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا۔2 روزقبل دونوں میں اسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر کرامت نے فائرنگ کرکے شفیق کوشدید زخمی کردیا جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوا لے کردی جسے بعدازا ں سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -