گرین ٹاﺅن،گندے نالے میں سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

گرین ٹاﺅن،گندے نالے میں سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

  

لاہور(کرائم سیل)گرین ٹاﺅن کے علاقے میں گندے نالے میں سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہلے لاش کی شناخت کروانے کی کوشش کی، بعد میں ناکامی پر مردہ خانے مےں منتقل کر دی ،نامعلوم شخص کوئی زہریلی چیز کھانے سے ہلاک ہوا ہے ڈاکٹروں کی رائے ۔بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاﺅن نالے میں تیرتی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ،جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو گندے نالے سے باہر نکال کر پہلے اس کی شناخت کروانے کی کوشش کی بعد میں لاش مردہ خانے مےںبھجوا کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے کی عمر 30 سال ہے اور اس کی موت زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -