شاہدرہ ٹاؤن، سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے دو معصوم بچوں کو زخمی کردیا

شاہدرہ ٹاؤن، سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے دو معصوم بچوں کو زخمی کردیا

  

لاہور( کرائم سیل ) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ ماچس فیکٹری کے قریب سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے دو معصوم بچوں کو زخمی کردیا ،پولیس نے گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچوں کو منشی ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نوسالہ سلیمان اور بارہ سالہ ولید اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی کے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی گارڈ نے بچوں کو کھیلنے اور شور مچانے سے منع کیا اور چلا گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد گارڈواپس آیا اور بچوں کو برا بھلا کہنے لگا اور فائرنگ شروع کردی جس سے بارہ سالہ ولید اور نو سالہ سلیمان زخمی ہوگئے ،فائرنگ سے بچے خوف سے مبتلا ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈاحسان اللہ مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، ابتدائی طور پر ملزم نے بتایا کہ اس نے بچوں کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی تھی ، بچوں کو مارنے کی نیت سے فائرنگ نہیں کی ۔

مزید :

علاقائی -