ساندہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

ساندہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

  

 لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرساندہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1 کلو سے زائدچرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ اطہر نے ڈی ایس پی گلشنِ راوی غلام عباس اور ایس ایچ اوساندہ حماد اختر ودیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اوراس کو خصو صی ٹاسک دیا کہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو کیفریکردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس ٹیم نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بازار حکیماں والا ساندہ سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم تنویر عرف تیرا کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو40 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔پولیس نے ملزم تنویر عرف تیرا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -