پنجاب ،24گھنٹوں مےں 626 ٹریفک حادثات ،506افرادشدید زخمی

پنجاب ،24گھنٹوں مےں 626 ٹریفک حادثات ،506افرادشدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سےل ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 626ٹریفک حادثات میں506افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا گیاجبکہ238افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 257 ڈرائیور، 19کم عمرڈرائیور، 387 مسافر اور 109 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 117 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں 79 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 54 حادثات میں 58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل753متاثر ہونے والوں میں سے578مرد اور175خواتین شامل ہیں۔
ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر514موٹر سائیکلز60آٹو رکشے69موٹر کاریں43مسافربس15ٹرک، اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -