چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کرائم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ ایچ بلاک میں نامعلو م عورت امریکی نیشنلٹی ہولڈر خاتون کا بیگ چرا کر فرار ہوگئی۔ خاتون نے دعوی ٰکیا ہے کہ بیگ میں ہیرے ،ملکی و غیر ملکی کرنسی ،زیورات کل مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے موجود تھے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کے بعد خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مدعیہ مسزسرفراز اسلام گزشتہ رات درزی کے پاس گئی، اسی دوران ایک نامعلوم عورت بیگ لیکر فرار ہوگئی، پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے، ملزمہ کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے، جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ شا ہدرہ کی حدود جیا مو سیٰ کے رہا ئشی زاہدکے گھر پانچ ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ساڑھے سات لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں- ہنجروال ملتان روڈ کے رہا ئشی شہباز کے گھر سے ڈاکو تین لاکھ نوے ہزار،لیا قت آبادفلیٹ کی رہا ئشی عذرا کے گھر سے دو ڈاکو بیس ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سا مان لوٹ کرلے گئے۔ ستو کتلہ ای بلاک ہا وسنگ سکیم میں ارشد کے گھر سے دس لاکھ ،جنوبی چھاؤنی نشاط کا لونی کے رہا ئشی راحیل کے گھر سے آٹھ لاکھ ،ہربنس پو رہ میاں کالونی کے رہا ئشی امریز کے گھر سے سوا دو لاکھ ا ور ہر بنس پو رہ گلشن پارک کے رہا ئشی نعمان کے گھر سے پچیس ہزار مالیت کی نقدی اور دیگر سا مان چو ری کر لیا گیا ہے - شما لی چھاؤنی ضرار شہید روڈ پر واقع اختر کی دکان سے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ مالیت کی نقدی اور موٹر سا ئیکل چھین لی جبکہ ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں بابر سے اڑھا ئی لاکھ ،شا ہدرہ میں علی سے چا لیس ہزار، ستو کتلہ میں عابدسے 35ہزار نقدی اور موبائل، نشر کا لونی اتحاد پارک میں رفیق سے مو ٹر سا ئیکل اور موبائل نقدی، کا ہنہ میں آہلو والا ریحان سے مو ٹر سا ئیکل ،مو بائل اور نقدی چھین لی گئی۔علاوہ ازیں شا ہدرہ سے اشفاق ، شرا فت،اور عثمان، اسلام پو رہ سے شہزاد، شفیق آباد سے را حیل اور مدثر، لو ئر مال سے وقاص، لو ہا ری سے وقار، گڑھی شا ہو سے ناظم ،سول لائن سے غلام شبیر، گجر پو رہ سے قیصر ،نو اں کو ٹ سے منیر، ٹاؤن شپ سے فخر ،شا د مان سے طا ہر اور عمران، ہر بنس پو رہ سے مظفر، کو ٹ لکھپت سے سلیم اور گلبرگ سے نعیم کی مو ٹر سا ئیکلیں اجبکہ سبزہ زار سے ریاض اور اقبال ،ٹاؤن سے بلال کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -