ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا

ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا
ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا

  

لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے ڈاکو غریب ہو گئے ،ریڑھی بانوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ شریف پورہ کے علاقہ میں فروٹ کی ریڑھیاں لگانے والے بھی ڈاکوﺅں سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔ نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عثمان اور لیاقت نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ مین جی ٹی روڈ شریف پر اپنے اڈے پر موجود تھے کہ ہنڈا 125پر سوار دو ڈاکو ان کے سامنے آ کر رکے اور پیچھے بیٹھے ہوئے لڑکے نے ان کی جانب پستول تان لیا اور جبیب میں موجود سب کچھ نکال دینے کو کہا ۔محمد عثمان نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے پستول کا بٹ مار کر اس کو زمین پر گرا دیا اور دونوں سے 2ہزار روپے کے قریب نقدی اور دو موبائل لے کر وہ فرار ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں ڈکیتی کی ایسی وارداتیں عام طور پر ہوتی رہتی ہیں ۔پولیس کے متواتر گشت کے باوجود ان پر کنٹرول نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے غریب لوگ اپنی دن بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -