دھاندلی کا الزام لگا تو خیبر پختونخوا میں فوری الیکشن کرائینگے،عمران خان

دھاندلی کا الزام لگا تو خیبر پختونخوا میں فوری الیکشن کرائینگے،عمران خان ...

  

                              اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکی سفیر کی درخواست پر ان سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق بھی موجود تھے اور اس موقع پر باہمی تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق بھی بات کی۔علاوہ ازیںاسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اپنی کرسی بچانے کے لیے سب کچھ کریں گے لیکن ہم تھک ہار کر نہیں جائیں گے جبکہ ہر جگہ لگنے والا ”گو نواز گو” کا نعرہ جلد رائے ونڈ میں بھی گونجے گا۔عمران خان نے کہا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے حواریوں کو جانتا ہوں،حکومت کا خیال تھا کہ دھرنے والے تھک ہار کر چلے جائیں گے لیکن انصاف ملنے تک دھرنا جاری رہے گا اور حکومت جتنا وقت لے گی مجھے پاکستان کے کونے کونے تک اپنا پیغام پہنچانے کا موقع ملے گا ۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت دھاندلی سے نہیں بلکہ جائز طریقے سے منتخب ہوئی، اگر کوئی کہہ دے کہ ہم نے صوبے میں دھاندلی کی ہے تو ہم فوری الیکشن کرائیں گے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی، حقیقی جمہوریت خوشحالی لاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جمہوریت کی بات کرنے والے اس کی آڑ میں پیسہ بناتے ہیں۔ہم نئے پاکستان میں عوام کا ووٹ چوری کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -