آئین پر چلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،انتخابات 2018 میں ہی ہونگے،نواز شریف

آئین پر چلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،انتخابات 2018 میں ہی ہونگے،نواز شریف

  

                                      اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین پر چلنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، انتخابات 2018میں ہی ہوں گے،تمام سیاسی جماعتیں سیاسی نظام میں اسٹیک ہولڈرز ہیں اور آئین سے وفاداری ہم سب پر لازم ہے ، پارلیمانی جمہوریت کے ذریعے ہی نظام کی خامیاں دور کی جاسکتی ہیں ۔ وزیراعظم ہاو¿س سے جاری بیان میںنواز شرےف نے کہاکہ  2018 انتخابات کا سال ہوگا اس سے پہلے انتخابات نہیں ہوں گے ، آئندہ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر جانچنے کا موقع ملے گا عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے تب عوام جس کو چاہیں ووٹ دیں اور جس کو چاہیں مسترد کریں تاہم حکومت 2018 میں عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نظام مکمل نہیں ہوتاپارلیمانی جمہوریت کے ذریعے ہی نظام کی خامیاں دور کی جاسکتی ہیں اور بہتری کےلئے آئین اور پارلیمانی جمہوریت ہی واحد راستہ ہے ۔ ہم آئین اور جمہوریت کے ذریعے ہی نظام میں موجود خامیاں دور کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -