جہاد اور قتال فی شبیل اللہ معاشرے کے جزو ہیں ترک نہیں کیا جا سکتا ،منور حسن
لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے اجتماع کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت اور جماعت اسلامی کا اتحاد معاشرے سے برائی کے خاتمہ اور نیکی پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے پھر کرپشن سے پاک اسلامی پاکستان کے وجود کو کوئی نہیں روک سکتااور اسلامی پاکستان کا خواب ایک حقیقت بن جائے گا۔غلبہ دین کی راہ ہموار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی کے مطمع نظر قرآن وسنت کی دعوت کو گھر گھر پہنچانا ہے ، جماعت اسلامی ہی رجوع اللہ کی تحریک ہے ۔جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل اللہ معاشرے کے جز ہیں انہیں ترک نہیں کیا جا سکتا ہے۔قتال فی سبیل اللہ کو دہشت گردی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور اب لوگ جہاد کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں ۔اگر قتال فی سبیل اللہ کی بات ختم کر دی گئی تو محض جمہوری نظام اور انتخابی سیاست سے انقلاب نہیں آسکتا ، بڑے پیمانے پر سومناتوں کو گراکر ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔