طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں، رانا محمد ارشد

طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں، رانا محمد ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشدنے کہا ہے کہ مولانا طاہرالقادری اب لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں۔ طاہرالقادری اپنی پارٹ ٹائم سیاست کے ذریعے امن کی فضا کو خراب نہ کریں۔مولانا طاہرالقادری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا محمد ارشد نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل طاہرالقادری کی خواہش کے مطابق نہیں کی جاسکتی۔ طاہرالقادری کو اگرجے آئی ٹی کی تشکیل پر کوئی اعتراض ہے تووہ عدالت سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پولیس کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ مولاناطاہرالقادری ہر بات کو شک کی نظر سے دیکھنا چھوڑ دیں اور ہر اہم مسئلے پر اپنی سیاست نہ چمکائیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ گیس کی قیمت میں اضافے کو مسترد کیا ہے۔
رانا محمد ارشد

مزید :

صفحہ آخر -