صوبہ بھر میں پنجاب بارکونسل کے انتخابات ، پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی

صوبہ بھر میں پنجاب بارکونسل کے انتخابات ، پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بارکونسل کے انتخابات لاہور ہائیکورٹ بار سمیت صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر منعقد ہوئے ۔پنجاب بار کونسل کے انتخابات پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ الیکشن لاہور کی ماتحت عدالتوں میں منعقد ہوتے رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ڈویژن کے امیدواروں کے چناﺅ کے لئے 45پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ،جہاں سارا دن رش دیکھنے میں آیا اور وکلاءنے انتہائی جوش و خروش سے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا جبکہ ہائیکورٹ کے ارد گرد پولنگ کیمپوں کی شکل میں خیموں کا شہر آباد تھا،جہاں دن بھروکلاءبڑی تعداد میں اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹرز کو قائل کرتے نظرآئے،پورا پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی ۔پنجاب بار کے الیکشن کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں اور اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔اس سلسلے میںپولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی اور پولیس افسران بھی گشت کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے تاہم اس موقع پر مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پرامن رہااور کسی قسم کی سنگین صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑاہے۔پولنگ مقررہ وقت سے 9:00بجے کی بجائے 35منٹ تاخیر سے شروع ہوئی اور تقریبا پولنگ 5:40تک جاری رہی ۔علاوہ ازیںپنجاب بار کونسل کا الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں موجودہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل احمر چیمہ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر نصراللہ وڑائچ ، ،حافظ انصار الحق ، سید محمد شاہ، سابق صدر لاہوربار نعمان قریشی ،سابق سیکرٹری لاہوربارفرہادعلی شاہ،سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل غلام عباس نسوانہ ، سابق سیکرٹری لاہور بار رانا انتظار حسین ،سابق سیکرٹری لاہور بار لطیف ہنجراء،لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق نائب صدر غلام سرور نہنگ ،سابق ممبرپنجاب بار مشتاق احمد موہل ،عبدالوحید گجر، بشری قمر اور میاں عصمت اللہ وغیرہ شامل ہیں۔پنجاب بارکے لئے کل75 سیٹیں ہیںرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 81 ہزارہے۔

پنجاب بارکونسل

مزید :

صفحہ آخر -