تحریک انصاف کے 30 نومبر جلسے کی جگہ کے تعین پر ڈیڈ لاک برقرار

تحریک انصاف کے 30 نومبر جلسے کی جگہ کے تعین پر ڈیڈ لاک برقرار

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ کے لئے جگہ کے تعین کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ، تحریک انصاف نے جلسہ کےلئے ڈی چوک میں جاری دھرنے کی جگہ کی توسیع مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک اور کشمیر ایکسپریس وے پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی ۔تحریک انصاف کے وفد نے کیپٹن (ر) حسن کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شیر دل سے ملاقات کی اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ کی اجازت مانگتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی چوک پر جاری دھرنا کی جگہ میں توسیع دی جائے جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھرنے کی جگہ میں توسیع درخواست دینے کے بعد دی جاسکتی ہے ، 30 نومبر کے جلسہ کےلئے ایف نائن پارک اور کشمیر ایکپسریس وے پر جگہ دی جا سکتی ہے جس سے تحریک انصاف کے وفد نے کہا کہ ایف نائن پارک کی بجائے تحریک انصاف ڈی چوک پر ہی جلسہ کرے گی ۔

ڈیڈ لاک برقرار

مزید :

صفحہ آخر -