ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

  

لاہور(وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق اس وقت کشمیراور گلگت بلتستان کے چندمقامات پر بادل چھائے رہے ¾ ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیااس کے علاوہ قلات، کالام، گوپس اور کوئٹہ میں منفی دو جبکہ استوراورچترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا-

موسم

مزید :

صفحہ آخر -