جنرل منیجر سمیت 42 ریلوے افسر اگلے سال ریٹائر ہو جائینگے

جنرل منیجر سمیت 42 ریلوے افسر اگلے سال ریٹائر ہو جائینگے

  

لاہور(حنیف خان) ریلوے جنرل منیجر (ڈبلیو اینڈ ایس آئی) محمد خالد سمیت 42سے زائد ریلوے افسرمدت اپنی ملازمت پوری کرتے ہوئے اگلے سال 2015ءمیں ریٹائر ہو جائیں گے۔شعبہ مکینکل انجینئرنگ کے 13،شعبہ سٹوراینڈ پرچیز کے 6، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے 4، جنرل ایڈمنسٹریشن کے6، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 1، سول انجینئرنگ کے 3، ٹریفک اینڈ کمرشل کے 7، میڈیکل کے 6، ایجوکیشن کے 2 اور سگنل اینڈٹیلی کام کے 4 افسر ریٹائر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق شعبہ مکینکل کے ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل رانا ابرار انور 31مئی، او ایس ڈی احسن محمود میاں 3مئی، پروجیکٹ ڈائریکٹر 540 H.C مغلپورہ محمد نواز 14فروری ، منیجنگ ڈائریکٹر رسالپور حبیب الرحمن 3اپریل، پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی اے ایم ای ایس) مغلپورہ محمد رفیق خان 1ستمبر، منیجنگ ڈائریکٹر سیلز فیکٹری فردوس خان 9مئی، ورکس منیجر سلیپر فیکٹری ارشاد احمد 11فروری ، اسسٹنٹ ورکس منیجر سیلز فیکٹری 14فروری ،اسسٹنٹ ورکس منیجر کراچی میر محمد 11جنوری ،اسسٹنٹ مکنیکل انجینئر تھری 3اپریل، اسسٹنٹ ورکس منیجر ورکشاپ مغلپورہ منور احمد خان 16جون، غلام صابر اسسٹنٹ ورکس منیجر سٹیل شاپ مغلپورہ 21ستمبر، جے ایم او ہیڈکوارٹر محمد قیصر 14جنوری ، شعبہ سٹور اینڈ پرچیز کے اے سی او ایس ہیڈکوارٹر محمد شکیل سومرو30جون، محمد عاشق 27مارچ، الیاس معراج الدین 12فروری اے سی پی ہیڈکوارٹر ذوالفقار علی ملک14نومبر، اے سی او ایس کراچی خالد حسین1اگست ،اے سی او ایس ہیڈکواٹر سلطان محمود 25نومبر،شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے اسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر(اے ای ای )پشاور طارق سعید 21جولائی ،اے ای ای راولپنڈی محمد افضل 25جون،اسٹنٹ ڈائریکٹر والٹن زاہد یاسین 21اپریل،اے ای ای سیلیپر فیکٹری اجمل جمال 18مارچ ،جنرل ایڈمنسٹریشن کے جنرل منیجر (ڈبلیو اینڈ ایس آئی )محمد خالد ،ڈائریکٹر جنرل ریلوے والٹن اکیڈمی جاوید اقبال طارق 14اپریل،پرسنل سیکرٹری ٹو ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر خالد محمود 9دسمبر،اسٹنٹ پرسانل آفیسر سکس ہیڈ کواٹر محمد صدیق 10دسمبر،اسٹنٹ پرسانل آفیسر مغلپورہ ورکشاپس مس زرینہ بیگم 22دسمبر،اسٹنٹ پرسانل آفیسر سلیپر فیکٹری قربان حسین 31جنوری ،شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اے ایس او ہیڈکواٹر قربان حسین 11مارچ ،سول انجینئرنگ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاٹ ہیڈکواٹر سید غضنفر عباس 14اکتوبر،اسٹنٹ انجینئر برج بحالیات ہیڈکواٹر چودھری سکندر حیات 14جون،اسٹنٹ انجینئر ڈاٹ ہیڈکواٹر محمد اسلم 31مئی ،شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کے چیف کمرشل فریٹ منیجر عابد محمود خان 11ستمبر ،ڈپٹی سی ٹی ایم لاہورمحمد انور باجوہ 24اپریل ،اسٹنٹ ڈائریکٹر وزارت ریلوے فرخ یوسف 30جولائی ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلینس سکھر عبداللہ آبڑو 19اگست ،اے سی ایم ہیڈکواٹر امجد علی 6جنوری ،اسٹنٹ ٹریفک آفیسر ہیڈکواٹر ارشاداللہ بھٹی 3اپریل ،اسٹنٹ ٹریفک آفیسرتھری لاہوراقبال ظفر 21جون ،شعبہ میڈیکل کے آئی سپیشلسٹ کیرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر شجاع الدین خان 10نومبر ،سینئر میڈیکل آفیسر ملتان ڈاکٹر تسلیم قریشی 4اپریل ،سینئر میڈیکل آفیسر کراچی ڈاکٹر طیب 3اپریل ،سینئر میڈیکل آفیسر ملتان ڈاکٹر اختر رشید 31جنوری ،ڈویژنل میڈیکل آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر سہیل ربانی 25اپریل ،عذرا امین 5جون ،سگنل اینڈ ٹیلی کام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سگنل سعید اقبال 2مارچ ،ایکس ای این ہیڈکواٹر محمد شاہد 20اپریل ایکس ای این ٹریک ہیڈکواٹر خوشنود احمد 1ستمبراور اے ٹی ای سکھر سید حامد حسین 14دسمبر کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہونگے ۔

ریٹائرڈ

مزید :

صفحہ آخر -